Trailer of "Mujib: The Making of a Nation" releasedتصویر سوشل میڈیا

پیرس : فرانس کے بین الاقوامی کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستان ۔بنگلہ دیش کی مشترکہ پروڈکشن میں اور شیام بینیگل کی ہدایت کاری میںبننے والی والی فیچر فلم بنگ بندھو، مجیب۔ دی میکنگ آف اے نیشن پر ایک دلکش ٹریلر جاری کیا گیا۔ اس فلم کی تیاری میں درپیش مشکلات پر مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ فلم جب دنیا کورونا وبا کے دوران اس وبا سے نبرد آزما تھی تو اس وقت فلم پر کام چل رہا تھا۔

ٹھاکر نے فلم کو اچھے ہمسایہ تعلقات کی ایک مثال قرار دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں، جب دنیا مختلف پڑوسی ممالک کے درمیان جاری تنازعات کا مشاہدہ کر رہی ہے، اس فلم کے ذریعے دونوں ممالک ایک دوسرے کے کام کے حوالے سے معاون ثابت ہوئے ہیں۔ ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں اپنا پیغام دیتے ہوئے شیام بینیگل نے کہا کہ، ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو یہ پسند آئے گا۔ اس فلم کے لیے کام کرنا ایک حیرت انگیز سفر تھا کیونکہ مجھے دونوں ممالک کے فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور ساتھ ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش کی وزارتوں کا بھی ان کے مکمل تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *