Six Indian army divisions assigned to China border from Pakistan frontتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان نے اب اپنی توجہ پاکستان کی جانب کم کر کے اصل توجہ کا مرکز چین سے نمٹنے پر مرکوز کرتے ہوئے اپنی فوج کو لداخ میں چین سے متصل سرحد سے ہٹا کر اروناچل پردیش میں تعینات کر دی ۔

در اصل ہندستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے فوجی قیادت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی خطہ کا پہلا دورہ کرنے اور چین سے متصل سرحد کی صورت حال اور وہاں پر ہندوستانی فوج کی تعیناتی کا جائزہ لیا تھا۔جس کے بع چین کے ساتھ فوجی تعطل کے درمیان ہندستانی فوج کی عسکری ذمہ داریوں میں تبدیلی کی گئی اور پاکستانی محذ سے توجہ ہٹاکر چین کی جانب ر دی گئی اور ہندوستانی فوج کے چھ ڈویژن لداخ سے ہٹا کر ارونا چل پردیش منتقل کر دیے گئے۔

واضح ہو کہ دو سال سے جب سے کہ چین نے ہندوستانی پوزیشنوں کے خلاف بڑی تعداد میں فوجی جماو¿ کر کے یکطرفہ طور پر موجودہ حالت بدلنے کی کوشش تو چین سے فجی تعطل ہو گیا تھا۔ ار دونوں لکوں کی فوجیں آمنے سامنے سینہ تان کر کھڑی ہوگئیں۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں تعینات راشٹریہ رائفلز کی ایک ڈویژن سے ا نسداد دہشت گردی کی ذمہ داریاں لے کر مشرقی لداخ سیکٹر میں تعینات کر دیا گیا ہے اور اب وہاں چھ ڈویژن ہو جائیں گے کیونکہ وہاں 3 ڈویژن پہلے سے ہی تعینات ہیں۔اتراکھنڈ میں تعینات ہریانہ میں اسٹرائیک کور کا ایک ڈویژن سنٹرل کمان کو دوبارہ سونپا گیا ہے تاکہ وہ سنٹرل سیکٹر کو دیکھے جہاں چینی اپنے دعوے کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *