1 killed, 10 injured in blast in Karachiتصویر سوشل میڈیا

کراچی: پاکستان کے کراچی میں ہوئے بم دھماکے میں پاکستانی نیم فوجی دستہ کے ایک جوان کی موت ہوگئی اور کچھ زخمی ہوگئے ہیں۔کالعدم ؓلوچستان لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمے داری لی ہے۔کراچی کے بھیر بھاڑ والے اورنگی قصبے میں یہ حملہ ایک کھڑی موٹر سائیکل پر بم نصب کر کے کیا گیا۔

یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب رینجرس کی ایک گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔اس دھماکے میں پاکستان رینجرز کے 3 جوان زخمی ہوگئے جبکہ 3 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تمام زخمیوں کا کراچی کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔اس سے قبل کراچی میں بھی گزشتہ سال دسمبر میں ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔

سینیئر پولس عہدیدار سوہا عزیز نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ رینجرز کی گاڑی کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے ارادے سے کیا گیا تھا۔ پولس کے انسداد دہشت گردی محکمہ نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس کے اہلکار جائے دھماکہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *