10 Killed, 11 Rescued After Cold Storage Roof Collapses In UP's Sambhalتصویر سوشل میڈیا

سنبھل(اے یو ایس )اتر پردیش کے سنبھل کے چندوسی علاقے میں آلو کولڈ اسٹوریج کی چھت گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اب تک 10 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 11 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔ کولڈ اسٹوریج کی چھت جمعرات کی رات گر گئی تھی۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ابھی بھی کچھ لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ضلع مجسٹریٹ منیش بنسل نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں اپنے سونگھنے والے کتوں کی مدد سے پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سنبھل کے ایس پی چکریش مشرا نے کہا کہ کولڈ اسٹوریج کے مالک اور دو لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پوچھ گچھ کے لیے 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مرکزی ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ملبہ ہٹانے کے بعد ہی ہم اس عمارت کے گرنے کی اصل وجہ بتاتئی جا سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *