10 women among 14 killed in blaze at Dhanbad apartmentتصویر سوشل میڈیا

دھنباد(اے یو ایس)ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے 14افراد ہلاک ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ یہ آگ آشیرواد ٹاور میں لگی۔ مرنے والوں 10خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں اور اس آگ میں 12لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں آگ اس وقت نمودار ہوئی جب کئی لوگ ٹاور کے ایک فلیٹ میں شادی کی تقریب میں حصہ لے رہے تھے۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آگ کیسے لگی کیونکہ راحت وبچاﺅ کا کام ابھی بھی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر سندیپ سنگھ نے کہا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایاگیا اوران میں سے بیشتر کی حالت مستحکم ہے آگ کی وجہ سے عمارت کے ایک حصہ کو نقصان پہنچا ہے۔ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ وہ متاثرین کو فوری طو رپر امداد فراہم کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *