لاہور: لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں واقع ایک عطر فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے کے بعد آگ لگنے سے کم ا زکم11افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ایک زخمی جس کی شناخت 30سالہ زاہد کے طور پر کی گئی ہے شدید زخمی حالت میں مایو اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

دھماکہ اتنا شدید تھاکہ فیکٹری اور پڑوس کے مکان دونوں کی چھت بیٹھ گئی اور اس میں رہائش پذیر دیگر لوگ بھی ملبہ کے نیچے دب گئے۔ ایک پڑوسی مکان بھی آگ کی زد میں آگیا۔علاقہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ اس فیکٹری کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ کپڑا رنگنے والا کارخانہ ہے۔

خوشبویات اور دیگر کیمیکلز تیار کیے جانے کا علم تو آگ لگنے کے بعد ہوا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا تو اس وقت فیکٹری میں 15کاریگر کام کر رہے تھے۔ملبہ کے نیچے دبے لوگوں کو باہر نکلانے کے لیے بچاؤ کام جاری ہے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت 37سالہ جمیلہ،65سالہ زاہد اس کی زوجہ راشدہ بی بی،6سالہ بچی اریبہ،9سالہ بچہ موسیٰ،45سالہ فیکٹری مالک عابد اور نوید کے طور پر کی گئی ہے۔ ریسکیو112کے عہدیدار رانا اظہار نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ہلاکتیں چھت گرنے سے ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *