17 dead as under-construction rail bridge collapses in Mizoram,تصویر سوشل میڈیا

ایزول (اے یو ایس ) ریاست میزورم میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبروں کے مطابق حادثہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت کئی مزدور حادثے کی جگہ پر کام میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق ملبے سے 17 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیا کے مطابق حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ زورامتھانگا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جائے حادثہ کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پل کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں افسوس ناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *