کابل: 172طالبان کے ایک گروپ نے ہرات اور غور صوبوں میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سلامتی دستوں کے آگے خود سپردگی کر دی۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ غور کے شاہراک ڈسٹرکٹ میں 160انتہاپسندوں نے ہتھیار ڈالے ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ گروپ کے تین کمانڈروں عبد اللہ، محمد یوسف اور ملا سرورنے بھی افغان دستوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ انتہاپسندوں نے غورضلع کے جام، شیر باچا اور استورا دیہات میں خود سپردگی کی۔

وزارت دفاع نے ان 12دیگر طالبان انتہاپسندوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جنہوں نے نصر الدین کی قیادت میں ہرات صوبہ کے ضلع چشت شریف ضلع کی وادی تاخت میں ہتھیار ڈالے۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ انتہاپسندوں نے کچھ ہلکا بھاری اسلحہ بھی افغان دستوں کے سپرد کیا۔وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران دو صوبوں میں 582انتہاپسند ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ بڑھتے فوجی دباؤ کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں انتہاپسندوں کی جانب سے ہتھیارڈالے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *