اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر ہندوستان نے جنگ بندی کی خلاف وزی کرتے ہوئے اندھا دھند گولی باری کی جس میںدو پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔
فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی شناخت نائب صوبہ دار کنڈیرو اور سپاہی احسان کے طور پر کی گئی ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر نرل آصف غفورنے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ گذشتہ36گھنٹے کے دوران ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں پاکستانی فوجیوں نے حاجی پیر سیکٹر میں ایک ہندوستانی فوجی چوکی کو تباہ کر دیا۔
جس میں تین ہندستانی فوجی بشمول ایک صوبیدار ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوشنبہ کو فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جموں و کشمیر میں ا یل او سی کا دورہ کیا اور کہا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے کیل کانٹے سے لی ہے اور کسی بھی جارحیت یا شرارت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
میجر جنرل غفور نے ٹوئیٹ کے توسط سے مزید کہا کہ امن کی ہماری شدید خواہش کو کبھی بھی ہماری کمزور ی نہ سمجھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی خلاف ورزی کی مذمت کی اور کہا کہ شہریت بل کے خلاف زبردست احتجاج کی جانب سے توجہ بھٹکانے کی کوشش ہے۔انہوں نے شہید سپاہیوں کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔اور دنیا سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کی پر تشدد کارروائی کا نوٹس لے۔