جموں: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں نوشیرہ سیکٹر کے کلال علاقہ میں لائن آف کنٹرول پر مسلح پاکستانی درندازوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل دیوندر آنند نے کہا کہ نوشیرہ سیکٹر کے کلال علاقہ میں محاصرہ اور تلاش کارروائی کے دوران دو ہندوستانی فوجی شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اتہم یہ کارروائی ابھی جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان در اندازوں کو کھاری تریات جنگل میں اس وقت للکارا گیا جب انہوں نے پاکستان مقبوضہ کشمیر سے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے ایک اطلاع ملنے پر سرچ آپریش شروع کیا گیا۔

اسی دوران در اندازوں نے ہندوستانی فوج کی سرچ پارٹی ہر فائرنگ شروع کر دی ۔دونوں طرف سے ہونے والی زبردست فائرنگ کے دوران دو ہندوستانی فوجیوں نے جام شہادت نوش کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *