2 Terrorists Killed In Kashmir's Baramulla, 2nd Encounter In 24 Hoursتصویر سوشل میڈیا

بارہمولہ،(اے یوایس )جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے وانیگام پائین کریری علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح وہاں کا محاصرہ کیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ تلاشی آپریشن اس وقت مقابلے میں بدل گیا جب دہشت گردوں نے فورسز کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔یہ دونوں دہشت گرد لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔ ان کی شناخت شاکر مجید نذر اور حنان احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے رہنے والے تھے۔ وہ تقریباً ایک ماہ قبل دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا تھا۔انکاؤنٹر کے مقام سے ایک اے کے 47 رائفل اور ایک پستول سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وادی میں یہ دوسرا انکاؤنٹر ہے۔بدھ کو کپواڑہ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ انکاؤنٹر شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے پچناڈ مچل علاقے کے قریب ہوا۔ سری نگر میں دفاعی ترجمان کرنل امرون موسوی نے کہا کہ کپواڑہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے انٹیلی جنس فراہم کی تھی کہ لائن آف کنٹرول کے پار سے ماچھل سیکٹر کی طرف دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد پیر سے ہی فوجیوں کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *