چنئی: تمل ناڈو میں ایک نہایت دلخراش سڑک حادثہ میں اس وقت19افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کوئمبتور ۔ سیلم شاہراہ پر ایک بس ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی۔

موصول اطلاع کے مطابق کیرل اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کی کوئمبتور میں ایک کنٹینر ٹرک سے جو مخالف سمت سے آرہا تھا ٹکرہو گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ بس میں سوار 48 افراد ہلاک و شدید زخمی ہو گئے۔

جن میں سے20نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا جبکہ باقی زخمیوں میں سے بھی کچھ کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

ٹرک ڈرائیور فرار ہے اور پولس نے اس کی تلاش شروع کر دی۔یہ حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں سوا تین بجے پیش آیا۔یہ سرکاری وولوو بس بنگلورو سے تھیرو اننت پورم جارہی تھی کہ حادثہ سے دوچار ہو گئی۔ بس کی اس ٹرک سے ٹکر تیرو پور ضلع کے اویناشی قصبہ کے قریب ہوئی۔

اویناشی کے ڈپٹی تحصیلدار نے بتایا کہ تیروپور ضلع کے اویناشی قصبہ میں کیرل اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اور ایک ٹرک کی ٹکر میں 19 ہلاک شدگان میں 14مرد اور پانچ خواتین ہیں۔

کیرل کے وزیر ٹرانسپورٹ اے کے سری دھرن نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاک شدگان کیرل کے ضلع پلاکڈ، تھریسور اور ارنا کولم کے رہائشی ہیں۔

کیرل کے وزیر اعلیٰ پنیاری وجئین نے حادثہ پر شدید صدمہ اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت و زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پلاکڈ ڈسٹرکٹ کلکٹر کو ہدایت کی ہے کہ حادثہ کے زخمیوں کی ہنگامی طبی نگہداشت کریں۔

ہلاک شدگان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔48سیٹوں والی اس بس کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے۔یہ بس بنگلورو سے بدھ کی رات 8بجے روانہ وئی تھی اور جمعرات کی صبح سات بجے ارناکولم پہنچنے والی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *