200 Pakistani nationals stranded in India to return on September 3تصویر سوشل میڈیا

لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر سفری بندشوں کے باعث ہندوستان میں پھنس جانے والے تقریباً200پاکستانی شہری 3ستمبر کو اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔ وہ واگہہ اٹاری سرحد کے راستے پاکستان جائیں گے۔ انہیں ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے واگہہ ۔اٹاری سرحد کو خاص طور پر کھولا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام پاکستانی شہری مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان کے مختلف شہروں اور دہلی آئے تھے اور کورونا وائرس وبا کے پھیلنے کی روشنی میں لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان واپس نہ جا سکے ۔ اب سات ماہ بعد ان پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن واقع دہلی سے رجوع کیے جانے کے بعد اس نے ان پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کے اقدامات کیے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کر دیے جانے کے بعد لاکھوں پاکستانی شہری امریکہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں پھنس گئے تھے۔

جن میں سے ماہ اگست کے وسط تک 3لاکھ 4ہزار پاکستانی شہریوں کو500پروازوں سے وطن واپس لے آیا جا چکا ہے۔اور اب ہندستان سے بھی دو سو سے زائد پاکستانی 3ستمبر کو بذریعہ ٹرین پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے ۔

ڈان پر دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 96ہزار 590ہوگئی ہے جن میں سے 2لاکھ81ہزار 450 شفایاب ہو چکے ہیں اور اب 8ہزار813فعال کیسز ہیں ۔جبکہ بدھ کی صبح تک مزید9افراد کے انتقا کرجانے سے اس مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد 6ہزار 318ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *