نئی دہلی: فلم’ مشن منگل’ گیم اور’ نام شبانہ جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والی اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ کردار کےلئے کرکٹ سیکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے، تاہم اداکارہ تاپسی اپنی آنے والی فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں ۔
خیال رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج پر بن رہی سوانح فلم میں متالی راج کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی ۔
تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ کھیل کو سیکھنے کے لئے ان پر کافی دباؤ ہے ، میں اگلے سال کے وسط تک فلم شروع کروں گی اور اس سے پہلے میں نے اپنی ٹر یننگ شروع کر دی ہے ۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ میں نے کبھی کرکٹ نہیں کھیلا ہے اس لئے یہ زندگی کی سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔
وہیں اس فلم میں کام کر رہے ڈائریکٹر راہل ڈھولکیا نے متالی راج کے کردار کے حوالے سے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ ایک کانفرنس میں متالی سے پوچھا گیا’ آپ کا پسندیدہ مرد کرکٹ کون ہے ؟ جس کے جواب میں متالی نے اس صحافی سے پوچھا’ کیا آپ مرد کرکٹر سے پوچھتے ہیں کہ ان کی کون ہے پسندیدہ خاتون کرکٹر ؟ ۔