چنئی: شائی ہوپ اور شیمرون ہٹ مائر کی شاندار سنچریوں کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو8 وکٹ سے شکست دے کر تین ون ڈے میچوں کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔ہٹ مائر نے139رنز بنائے جبکہ ہوپ102رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ انہوں نے نکولس پورن کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 63رنز کی غیر مفتوح پارٹنر شپ کی۔

پورن23گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ29رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔اگرچہ 288ٹارگٹ کے تعاقب میں پانچویں اوور میں ہی ویسٹ انڈیز اپنے جارح افتتاحی بلے باز سنیل ایمبریز کی وکٹ سے محروم ہو گئی انہیں دیپکک چاہر نے ان کے نجی اسکور9رنز پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کیا۔ اس وقت ٹیم ہدف سے 277رنز دور تھی۔لیکن ساتھی افتتاحی بلے بازوکٹ کیپر شائی ہوپ اورہٹ مائر نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو ٹارگٹ کی طرف لے جانا شروع کر دیا اور دوسرے وکٹ کے لیے 218رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈال دیا۔
بتدریج سر درد بننے والے ہٹ مائر اور ہوپ کو جدا کرنے کے لیے آخر کار کپتان وراٹ کوہلی محمد شامی کو اٹیک پر واپس لائے اگرچہ ہٹ مائر نے شا می کا استقبال لارا اسٹائل میں جگہ بناتے ہوئے یارکر لینتھ کی گیند کو ایکسٹرا کور باو¿نڈری پار کراکے کیا لیکن چوتھی گیند پر شامی نے ہٹ مائر کو اپنے جال میں پھنسا لیا اور وہ ایر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔

ہٹ مائر نے 106گیندوں پر 11چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے139رنز بنائے ۔ اس سے قبل پہلے بلے بازی کی دعوت دیے جانے پر شریش ایر اور رشبھ پنت کی ہاف سنچریوں اور رویندر جڈیجہ اور کیدار جادھو کی عمدہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے مقررہ50اووروں میں8وکٹ پر 287رنزبنائے۔ ہندوستان کو پہلے پاور پلے میں ہی دو زبردست جھٹکے لوکیش راہل اور کپتان وراٹ کوہلی کی وکٹ کی شکل میں اس وقت لگے جب فاسٹ بولر شیلڈن کوٹریل نے اپنے چوتھے اور اننگز کے ساتویں اوور کی دوسری اور چھٹی گیند پر بالترتیب راہل اور کوہلی کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

راہل نے15گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ6اور کوہلی نے 4گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ چار رنز ہی بنائے۔ افتتاحی بلے باز روہت شرما نے اننگز کو سنبھالا اوراسکور کو مزید کسی نقصان کے80تک پہنچایا ہی تھا کہ دوسرے فاسٹ بولر الزاری جوزف نے باو¿نسر گیند کر کے ان کے 36کے نجی اسکور پر مڈ وکٹ پر تعینات پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرا دیا۔لیکن شریش ایر اور رشبھ پنت نے نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ ٹیم کو قابل دفاع اسکور تک لے جانے کی جانب بھی پیش رفت جاری رکھی۔

یہ دونوں اسکور کو194تک لے کر گئے ہی تھے کہ شریش ایر 88گیندوں پر 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے70رنز بناکر جوزف کے دوسرے شکار ہو گئے۔ایر کے آو¿ٹ ہوتےے ہی پنت بھی داغ مفارقت دے گئے ۔لیکن اس وقتگ تک وہ ٹیم کا اسکور نہ صرف200کے پار لے جا چکے تھے بلکہ انہوں نے 71رنز کی اننگز کھیل کر اپنے 13ویں ون ڈے انٹر نیشنل میں پہلی ہاف سنچری بنائی۔پنت نے چنئی کی مشکل پچ پر 49گیندوں پر اپنی ہاف سنچری مکمل کی۔

انہوں نے 69گیندوں پر71رنز بنائے اور 210کے مجموعی اسکور پرپولارڈ کی گیند پر لمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں ڈیپ اسکوائر لیگ پر ہٹ مائر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے ۔انہوں نے 7چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ان کے آو¿ٹ ہونے پر جاڈھو کریز پر آئے اور انہوں نے پولارڈ کی اگلی ہی گیند پر چھکا لگا کر پنت کے آو¿ٹ ہوجانے کا اثر زائل کر دیا۔ اور جڈیجہ کے ساتھچھٹے وکٹ کے لیے ہاف سنچری پارٹنر شپ کر کے ایر ۔پنت کے بعد دوسری بڑی پارٹنر شپ کی۔

ان دونوں کے درمیان59رنز کی پارٹنر شپ رہی۔ جاڈھو نے 35بالوں کا سامنا کیا اور تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے40رنز بنائے۔جڈیجہ نے رن آو¿ٹ ہونے سے پہلے21گیندوں پر 21رنز بنائے اور دو چوکے لگائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوٹریل، کیمر پال اور جوزف نے دو دو وکٹ لیے جبکہ پولارڈ کو ایک وکٹ ملی۔ہٹ مائر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔