اسلام آباد: یہاں کی ایک احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے پاکستان مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل این) لیڈرر احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی پراجکٹ میں مبینہ بدعنوانیوں کے معاملہ میں 13روز کے لیے جیل بھیج دیا۔ اقبال کو 6جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سماعت سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اقبال نے کہا کہ ”اگر جنرل پرویزمشرف کو سنائی گئی موت کی سزا کی موافقت میں بولنے کی سزا دی جارہی ہے تو انہیں سزا منظور ہے“۔
اگر مجھے نارووال کے لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے تو مجھے سزا قبول ہے ۔لیکن اگر وہ مجھے گرفتار کر کے یہ سمجھتے ہیں کہ میں عمران احمد نیازی (وزیر اعظم عمران خان)کے خلاف بولنا بند کر دوں تو یہ قابل قبول نہیں“۔
قبال کو قومی احتساب بیورو کے راولپنڈی دفتر سے، جہاں وہ نارووال اسپورٹس سٹی پراجکٹ میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے اپنا بیان قلمبند کرنے گئے تھے،پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔احسن اقبال پر نارووال میں ایک اسپورٹس سٹی کے قیام کے لیے وفاقی حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ملے فنڈ کے غلط استعمال کا الزام ہے ۔
یہ کئی ارب روپے کاپراجکٹ تھا۔ پی ایم ایل این کے سکریٹری جنرل پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ انہوں نے اپنی آمدن اوراخراجات سے متعلق تمام دستاویزات قومی احتساب بیورو راولپنڈی کو دے چکے ہیں۔
حزب اختلاف کے رہنما اسی کیس میں بیورو کی جنب سے دیے گئے ایک سوالنامہ کا پہلے ہی جواب دے چکے ہیں۔