ملبورن: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک4وکٹ پر257رنز بنا کر ایک بڑے اسکور کی جانب پیش رفت کر دی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور اس کے بولروں بولٹ اور ویگنر نے 61رنز پر خطرناک فارم میں چل رہے ڈیوڈ وارنرسمیت دونوں افتتاحی بلے بازوں کو آؤٹ کر کے پہلے فیلڈنگ کرنے کے اپنے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کر دیا۔ برنز اننگز کے پہلے اوور کی ہی چوتھی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔
انہیں بولٹ نے کلین بولڈ کیا ۔61مجموعے پر وارنر بھی 64گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے41رنز بنا کر ویگنر کی گیند پر ساؤدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ لیکن لبوشاگنے کو اسٹیو اسمتھ کی شکل میں بھروسہ مند ساتھی مل گیا اور یہ دونوں اننگز سنبھالنے اور اکور بڑھانے میں لگ گئے ۔لیکن ابھی اسکور144ہی تھا کہ میں دو ہاف سنچریوں کی مدد سے ڈی گرینڈ ہوم نے لبوساگنے کو صاف بولڈ کر دیا۔
انہوں نے 149گیندوں کا سامنا کیا اور 6چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 63رنز بنائے۔لیکن اس دوران آسٹریلیائی بلے بازوں کو کیوی بولروں نے کھل کر ہاتھ دکھانے کا موقع نہیں دیا اور90اووروں کے کھیل میں آسٹریلیائی ٹیم کو فی الحال5وکٹ پر 257پر ہی روک دیا۔
اسمتھ192گیندوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔انہوں نے8چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے بازایم ایس ویڈ تھے جو78گیندوں پر3چوکوں کی مدد سے38رنز بنا کر ڈی گرینڈ ہوم کا دوسرا شکار ہو گئے۔کھیل کا وقت ختم ہوا تو ہیڈ 56گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے25رنز بنا کر اسمتھ کے ساتھ کریز پر ڈٹے ہوئے تھے۔ انہوںنے اسمتھ کے ساتھ 5ویں وکٹ کی رفاقت میںغیر مفتوح41رنز بنالیے ہیں۔