پشاور:ابھی پاکستان کے مقدس شہر ننکانہ صاحب میں گوردوارہ ننکانہ صاحب کی تشدد پر آمادہجوم کی جانب سے بے حرمتی کیے جانے کی گونج تھمی بھی نہیں تھی کہ پاکستان میں ایک 25سال سکھ نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیاگیا۔

پولس کے حوالے سے مییڈیا نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواکے دارالخلافہ پشاور میں چند نامعلوم بندوق برداروں نے ایک سکھ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس نوجوان سکھ کی شناخت رویندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے ۔وہ پشاور کے چمکانی تھانہ کی حدود میں مردہ پایا گیا۔ اس کے جسم میں بندوق کی کئی گولیاں پیوست تھیں۔

بتایا جاتا ہیے مقتول پبلک نیوز چینل کے رپورٹر ہرمیت سنگھ کا چھوٹا بھائی تھا۔ پولس نے بتایاکہ یہ سکھ نوجوان خیبر پختون خوا کے شانگلا ضلع کق رہائشی تھا اور آئندہ ماہ اس کی شادی طے تھی جس کے لیے وہ خریداری کرنے پشاور آیا تھا۔

اس نوجوان سکھ کی ہلاکتکی خبر اس کے گھر والوں کو نامعلوم حملہ آور نے مقتول کے ہی موبائل فون اس کے گھر والوں کو مطلع کیا کہ رویندر سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ایک اسپتال منتقل کر دی گئی۔