سڈنی : میزبان آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے40رنز بنا کر مجموعی طور پر 243رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اس سبقت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے اپنی پوزیشن نہایت مستحکم کر لی۔
آسٹریلیا نے میچ کے تیسرے روز 203رنز کے فائدے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کے افتتاحی بلے باز جو برنز دو بار رن آو¿ٹ ہوتے ہوتے بال بال بچے ۔اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر وہ40گیندوں پر 2چوکوں کی مدد سے16اور ڈیوڈ وارنر56گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ23رنز بنا کر کریز پر ڈٹے ہوئے تھے۔
اس سے قبل نیزوی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور454رنز کے جواب میں251رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔لیکن آسٹریلیا نے اسے فالو آن کرنے نہیں کہا۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں آف اسپنر ناتھن لیون نے زبردست تباہی مچاتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ گلین فلپس آسٹریلیا مکی طرف سے ہاف سنچری بنانے والے واحد بلے باز تھے۔
وہ115گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے52رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان اور افتتاحی بلے بز ٹم لوتھم ایک رن کے فرق سے ہاف سنچری بنانے سے چوک گئے۔ انہوں نے 133بالوں کا سامنا کیا اور 4چوکوں کے ساتھ49رنز بنائے۔
ٹام بلینڈل نے 105گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ 34، جیت راول نے 58گیندوں پر 4ہی چوکوں کے ساتھ31 ،روزا ٹیلر نے 20گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ22 اور گرینڈ ہوم نے 24گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے20رنز بنائے جبکہ ٹوڈ ایسٹل 63گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے25رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے لیون نے پانچ، کمنز نے تین اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ لی۔