نئی دہلی: اداکارہ تنو شری دتہ نے بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کا موازنہ جنسی زیادتی معاملے میں جیل میں قید آسارام باپو سے کی ہے۔ خیال رہے کہ آسارام ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے کیس میں مجرم پائے جانے کی وجہ سے جیل میں بند ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ تنو شری دتہ نے حال ہی میں اپنے وکیل کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ کو انصاف اور عزت دونوں ملے گی ،لیکن اگر آپ کے پاس پیسہ نہیں ہے تو آپ کو ان میں سے کچھ نہیں ملے گا۔
اداکارہ تنو نے مزید کہا کہ ’ ان (نانا پاٹیکر) کے پاس پیسہ ہے اور یہ انہیں نام فاؤنڈیشن(Naam Foundation) سے ملا ہے ، یہ غریب کسانوں کی بہبود اور باز آباد کاری کے لئے کئی کارپوریٹ اداروں سے پیسے اکٹھا کرتے ہیں ، انہوںنے اپنی تصویر گھر تک محدود رہنے والے ایک غریب شخص کی شکل میں بنائی ہوئی ہے، یہ بہت بڑا جھوٹ ہے اور یہ صرف ان کا دکھاوا ہے کون اس بات کی جانچ کر رہا ہے کہ وہ واقعی میں کسانوں کو پیسہ دے رہے ہیں، ۔
اداکارہ نے آگے کہا کہ کچھ مہینوں پہلے میں نے سنا تھا کہ وہ سیلاب سے متاثر لوگوں کے لئے 500گھر بنا رہے ہیں ، کون سچائی جاننے جا رہا ہے ؟ کل میں کہہ دوں گی کہ میں ٹمبکٹو کی رانی ہوں ، میں نے چاند پر بڑا سا گھر بنا رکھا ہے او رمیں نے دوسرے سیارے کی مخلوق کے لئے 500 گھر بنوائے ہیں تو کیا آپ میرا یقین کریں گے؟ انہوں نے 500گھر بنانے کےلئے پیسہ ضرور اکٹھاکئے ہوں گے لیکن ہم ایسے لوگوں کی جانچ نہیںکرتے ، جو واقعی میں غیر سرکاری تنظیم چلاتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال تنو شری دتہ نے نانا پاٹیکر پر می ٹو مہم کے ذریعہ جنسی ہراسانی کے الز ام عائد کئے تھے لیکن نانا پاٹیکر کے خلاف تحقیقات کے بعد ممبئی پولیس کیطرف سے کلین چٹ دے دی گئی تھی۔