اقوام متحدہ: امریکی سفیر متعین اقوام متحد ہ محترمہ کیری کرافٹ نے جمعرات کے روز کہا کہ امریکہ اب ایران کےساتھ پیشگی شرائط کے بغیر سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا یہ بیان عراق میں دو امریکی فوجی اڈوںکو نشانہ بنا کر کیے گئے ایران کے میزائل حملوں پر صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کیجانب سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیے جانے اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ نہ چھیڑنے کے فیصلے کا اعلان کرنے کے بعدآیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ایک مکتوب میں محترمہ کرافٹ نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو خود دفاع میں ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ امریکی کفادات اور فوجیوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہوا تو مزید کارروا ئی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود امریکہ ایران کے ساتھ بلا شرط سنجیدہ مذاکرا ت کے لیے تیار ہے۔ اور امریکہ کا واحد مقصد حکومت ایران کے ذریعہ بیان الاقوامی امن و سلامتی کو مزید خطرے میں ڈانے سے بچانا ہے۔

کرافٹ نے انے مکتوب میں جسے رائیٹرز نے خوب دیکھا اور پڑھا ہے جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دفعہ51کے تحت بغداد میں جنرل سلیمانی کی ہلاکت کو حق بجانب قرار دیا ہے۔