تہران: ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے منگل کے روز کہا کہ جس جاسوس نے امریکہ کے سراغرساں ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے) کو ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معلومات فراہم کی تھیں اسے سزائے موت سنا دی گئی۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے ایجنٹ عامر رحیمور کو سنائی گئی موت کی سزا پر عنقریب عمل آوری ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس کو جاسوسی کے عوض امریکہ سے خطیر رقم بطور معاوضہ ملا کرتی تھی۔اسماعیلی نے کہا کہ ایران کی عدالت عظمیٰ نے بھی اس فیصلہ کی توثیق کر دی ہے۔

گذشتہ40سال کے دوران ،جب سے آیت للہ روح اللہ علامہ خمینی کے ذریعہ ایران میں اسلامی انقلاب آیا اور اس وقت کے جابر و ظالم شاہ رضا شاہ پہلوی کے دور اقتدار کا خاتمہ ہوا تبھی سے امریکہ ایران سے بغض و عداوت کی حدیں پار کرنے میں لگا ہے۔

1980-88میں اس نے عراق سے حملہ کرایا1988میں ایران کا طیارہ 655مار گرایا، اس سے قبل 1980میں آپریشن طبس اور ابھی حال ہی میں پاسداران اسلامی انقلاب کے بریگیڈیر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا اور از سر نو پابندیاں عائد کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کو نقصان پہنچانے اور اس پر کاری ضرب لگانے کے لئے متواتر جاسوسی کراتا رہتا ہے۔