نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ کبھی عید کبھی دیوالی‘کی اداکارہ پوجا ہیگڑے کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار اداکاروں میں سے ایک سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے میں بہت بے چین ہوں اور اس وقت کا شدت سے انتظار کر رہی ہوں جب میں اس بڑے فنکار کے ساتھ اداکاری کروں گی۔

Pooja Hegde Excited To Work With Salman Khan In 'Kabhi Eid Kabhi Diwali': Can't Wait

اپنی بے پناہ خوشی اورجوش کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ پوجا ہیگڑے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کر لکھا’ سال 2020کی بہت شاندار آغاز ہے اور میں آپ سب کے ساتھ یہ خبر اشتراک کرنے کےلئے مری جا رہی ہوں۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں پوجا ہیگڑے اداکار سلمان خان کی محبوبہ کے طور پر نظر آئیں گی۔

Pooja Hegde Excited To Work With Salman Khan In 'Kabhi Eid Kabhi Diwali': Can't Wait

دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر ساجد ناڈیا والا نے کہا ’ پوجا ہیگڑے کے ساتھ فلم ’ ہاؤس فل 4‘ میں کام کرنے کے بعد ہمیں محسوس ہوا کہ وہ اس فلم کے لئے بالکل موزوں ہیں، پردے پر ان کا ظہور بہت اچھا ہے اور سلمان خان کے ساتھ انکی جوڑی کافی اچھی رہے گی ، وہ دونوں کہانی میں تازگی لائیں گے۔

Pooja Hegde Excited To Work With Salman Khan In 'Kabhi Eid Kabhi Diwali': Can't Wait

خیال رہے کہ فلم ’ کبھی عید کبھی دیوالی‘سال 2021میں عید کے موقع پر سنیما گھروںمیں پیش کی جائے گی۔

Pooja Hegde Excited To Work With Salman Khan In 'Kabhi Eid Kabhi Diwali': Can't Wait
Pooja Hegde Excited To Work With Salman Khan In 'Kabhi Eid Kabhi Diwali': Can't Wait

(فوٹوز انسٹاگرام)