ریاض :سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں کوروناوائرس کے مزید17نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے سعودی عرب میں اس مرض سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر62ہو گئی۔

متاثرین میں ایک سعودی بھی شامل ہے جو ایک ایسے شخص کے ساتھ آیا تھا جس میں کوروناوائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہو چکی تھی۔یہ شخص سعودی عرب کا رہائشی تھا اور پرتگال سے براستہ ترکی سعودی عرب واپس آیا تھا۔ان دونوں مریضوں کو ریاض میں ایک دور افتادہ مقام پر رکھ دیا گیا ہے۔

ایران سے عمان ہوتے ہوئے سعودی عرب واپس آنے والے ایک سعودی کا الاحصا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

چوتھا کیس ایک سعودی خاتون کا ہے جو 6روز ترکی میں رہنے کے بعدلبنان چلی گئی جہاں اس نے پانچ روز قیام کیا،لبنان پہنچنے کے بعد ہی اسے رات میں اپنے اندر اس مرض کے علامات کا علم ہوا تھا اور اب اسے جدہ میں دوردراز واقع ایک سنسان علاقہ میں خیمہ گاڑ کر ٹہرا دیا گیا ہے اور وہیں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

مزید دو سعودی خواتین کو جو عراق سے آئی تھیں کوئی علامات ظاہر ہوئے بغیر ٹسٹ پوزیٹیو آنے کے باعث قطیف میں قرنطینہ محدود کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں 11مصریوں کےیک گروپ کے لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوجانے کے بعد مکہ میں قرنطینہ کر دیا گیا کیونکہ انہی لوگوں کے ملک کے اس شخص کا،جو اس گروپ کے لوگوں سے ملاقات کے لیے آیا تھا کورونا وائرس ٹسٹ پوزیٹیو پایا گیا تھا۔

تاہم اس گروپ کے لوگوں میں بھی اس مرض کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں لیکن ٹسٹ پوزیٹیو آیا۔بدھ کے روز پتہ چلاکہ اسی گروپ کے دیگر21لوگوں میں بھی کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت بار بار اعلان کر رہی ہے کہ جو بھی شخص کسی ایسے ملک کا سفر کر کے آیا ہے جہاں کوروناوائرس پھیلا ہوا ہے تو وہ فوراً اس حوالے سے قائم کیے گئے سروس سینٹر سے رجوع کریں یا ٹول فری نمبر 937پر کال کریں۔