Days after Leh visit, Narendra Modi calls on Ram Nath Kovind

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی جھڑپوں و بڑھتے تنازعہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے اتوار کے روز ملاقات کر کے انہیں قومی و بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

راشٹرپتی بھون کے آفیشیل ٹوئیٹر کے توسط سے جاری ایک بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر کووند سے ملاقات کر کے ان سے ملکی و عالمی معاملات پر بات کی۔

مسٹر مودی کی یہ ملاقات وادی گلوان میں ہندوستانی و چینی فوجوں کے درمیان پر تشدد سرحدی جھڑپ کے بعد وزیر اعظم کے لیہہ کے دورے اور لداخ کے نیمو میں سپاہیوں سے خطاب کے چند روز بعد ہوئی ہے۔15جون کو ہونے والی خونریز سرحدی جھڑپ میں کرنل بی سنتوش بابو سمیت20ہندوستانی فوجی ہلاک شہید ہوئے تھے جبکہ چین کے بھی متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔لیکن چین نے ان کی تعداد کا آج تک ذکر نہیں کیا۔

ہندوستانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے طور پر صدر کووند نے ملک کے اقتدار اعلیٰ اور یکجہتی کے دفاع میں مثالی جراؤت و ہمت اور جان کی قربانی دینے پر ملک کے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔