پاکستان مسلم لیگ نواز صدر(پی ایم ایل این ) صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اتوار کے روزایک ٹیلی فونی گفتگو ہوئی جس کے دوران انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ان دونوں کے درمیان یہ چوتھی ٹیلی فونی گفتگو ہے جس میں حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کے امکان پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ٹیلی فونی بات چیت میں یہ فیصلہ ہوا کہ پی ایم ایل این کا ایک وفد لاہور میں آج (دو شنبہ) بلاول سے ملاقات کرے گا۔
اس ملاقات کے دوران کل جماعتی کانفرنس کے لیے منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ترجمان نے مزید کہا اس وفد میں حزب اختلاف کی اعلیٰ قیادت بشمول احسن اقبال، سعد رفیق اور ایاز صادق شامل ہے۔پی ایم ایل این کے جنرل سکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اور اس کی پالیسیوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے حزب اختلاف کو متحد ہوجانا چاہئے۔
پی ایم ایل این کے ترجمان نے کہا کہ بلاول نے شہباز شریف کی صحت کے بارے میں معلوم کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔شہباز شریف نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت دریافت کی اور ان کی اچھی صحت کے لیے دعا کی۔پی پی پی چیرمین لاہور میں ہیں اور توقع ہے کہ وہاں وہ تین چار روز قیام کریں گے۔
دریں اثنا بلاول نے کہا کہ ہم نے ایک روز میں سب سے زیادہ پودے لگا کر تین عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں اور سندھ جنگلاتی زندگی و جنگل کے لیے سرگرم ٹیم نے شاندار کام کیا ہے ۔بلاول نے مزید کہا کہ انہیںسندھ وائلڈ لائف اینڈ فارسٹ ٹیم کی کارکارگذاری پر فخر ہے۔
