Taliban militants suffer heavy casualties as Afghan forces repel attack in Zabul

کابل: طالبان کو اس وقت زبردست جانی نقصان اٹھانا پڑا جب افغان نیشنل ڈئیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز نے جنوبی زبول صوبہ میں زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس کے دہشت گردانہ حملہ کو پسپا کر دیا ۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان دو شنبہ کی شب زبول صوبے کے میزان اور اتغار اضلاع میں حملوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سلامتی دستوں نے زبردست کارروائیاں کر کے انتہاپسندوں کے حملوں کے منصوبے ناکام بنا دیے۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سلامتی دستوں نے ایک پی کے ایم مشین گن اور اے کے 47رائفلیں بھی ان کارروائیوں میں تباہ کر دیں۔کابل پولس ہیڈ کوارٹر کے بیان کے مطابق کابل پولس نے صوبہ کے شکر دارا ضلع میں ایک کارروائی میں ایک طالبان انتہاپسند کو ہلاک کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پولس فورسز نے شکر دارا ضلع کے قلعہ انتقاد میں کارروائی کی۔ ہیڈ کوارٹر نے زمید بتایا کہ پولس فورسز نے اسی کارروائی کے دوران چار دیگر طالبان انتہاپسندوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

دریں اثنا کابل پولس نے بتایا کہ جن طالبان انتہاپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ کابل کے شکر دار اور میر بچہ کوٹ اضلاع میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔پولس فورسز نے اس کارروائی کے دوران ایک اے کے 47رافل اور ایک گاڑی بھی ضبط کی ہے۔طالبان گروپ نے ابھی تک ان رپورٹوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔