نئی دہلی: اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کو دو مہینے ہونے جا رہے ہیں لیکن اب تک ان کی مبینہ خود کشی کی وجہ کا پتا نہیں لگایا جا سکا ہے اور اب جانچ پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔
سوشانت کو انصاف دلانے کے لئے لگاتار مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز سوشانت کے اہل خانہ نے ایک خط لکھ کر اپنا درد بیان کیا تھا اور اب ان کی بہن شویتا نے سی بی آئی جانچ کے لئے آواز اٹھائی ہے۔
شویتا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ایک تختی کو تھام رکھا ہے۔ تختی پر لکھا، ’‘میں سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن ہوں۔ میں سوشانت کیس کے لئے سی بی آئی جانچ کی اپیل کرتی ہوں۔” تصویر کے کیپشن میں شویتا نے لکھا، ”وقت ہے کہ ہم سچائی تلاش کریں تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔
پلیز ہمارے خاندان اور پوری دنیا کی مدد کریں یہ جاننے کے لئے کہ سچ کیا ہے۔ تاکہ کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکے۔ ورنہ ہم کبھی سکون بھری زندگی نہیں گزار سکیں گے۔ سوشانت کیس کی سی بی آئی جانچ کے لئے آواز اٹھائیں۔“
خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کیس کی جانچ کے حوالہ سے آج سپریم کورٹ اپن فیصلہ سنانے جا رہا ہے، جس کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کیس کی جانچ ممبئی پولیس کرے گی یا پھر سی بی آئی۔ سوشانت سنگھ معاملہ میں دلچسپی رکھنے والوں کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر مرکوز ہیں۔
