Dilip Kumar’s brother Aslam Khan dies, had tested positive for Covid-19

نئی دہلی: شہرآفاق اداکار دلیپ کمار کے بھائی اسلم خان جمعہ کے روز انتقال کر گئے۔ وہ 88 سال کے تھے اور کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ انہیں علاج کے لئے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کے دوسرے بھائی احسان خان بھی کووڈ-19 میں مبتلا ہیں۔ ان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔

لیلاوتی میں اسلم خان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جلیل مارکر کا کہنا ہے کہ وہ ضعیف العمری کی بیماریوں کے ساتھ ہائی بلڈ پریشر،ذیابطیس اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کے بدن کے کئی اعضا کا کام نہ کرنا ڈاکڑوں کے لئے تشویش کا باعث بنا ہوا تھا۔

قابل غور ہے کہ دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان اور اسلم خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ دونوں کو گزشتہ روز ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ احسان خان کی عمر تقریباً 90 سال ہے جبکہ اسلم خان ان سے کچھ چھوٹے تھے اور دونوں کو ہی اس وقت وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کے بھائیوں کو سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا جس کے باعثاکٹرز نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ علاوہ ازیں دونوں بھائی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احسان خان اور اسلم خان ممبئی میں ہی رہائش پذیر تھے ۔