Massive protests erupt in PoK against China, Pakistan over construction of dams

نئی دہلی:پاکستان مقبوضہ کشمیر میں چین و پاکستان کے ذریعہ دو بڑے ڈیم تعمیر کیے جانے کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ پیر و منگل کی درمیانی شب میںکثیر تعداد میں لوگوں نے گھروں سے نکل کر نیلم اور جہلم دریاؤں پر مجوزہ ڈیموں کے خلاف احتجاج کیا اور چین و پاکستان کے اس عمل کی شدو مد سے مذمت کی۔’دریا بچاؤ، مظفر آباد بچاؤ“ نام کی کمیٹی کے پرچم تلے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرہ میں کمیٹی کے اراکین ”نیلم جہلم بہنے دو ،ہمیں زندہ رہنے دو“ نعرے لگائے۔

احتجاجیوں ان خطروں سے خوفزدہ تھے کہ ڈیموں کی وجہ سے ان کی زندگیاں درہم برہم ہو جائیں گی ۔مقامی باشندے علاقہ میں بڑھتی چینی موجودگی کے خلاف بھی آواز بلند کر رہے تھے۔واضح ہو کہ حال ہی میں پاکستان اور چین نے پی او کے خطہ میں آزاد پٹن اور کوہالا ہائیڈر پاور نام سے دو عظیم الشان پن بجلی پراجکٹوں کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ آزاد پٹن ہائیڈل پاور پراجکٹ سے 700.7میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور یہ متنازعہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ایک جزو ہے۔یہ پراجکٹ چینی گروپ ،چائنا گیژوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) 1.54بلین ڈالر کی لاگت سے چلا رہی ہے۔

چین کی تھری گورجز کارپوریشن کے زیر انتظام چل رہا کوہالا ہائیڈر پراجکٹ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد دے 90کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ۔توقع ہے کہ یہ2026تک مکمل ہو جائے گا اور اس کے اخراجات انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور سلک روڈ فنڈ برداشت کر رہے ہیں۔ان مظاہروں کو خطہ میں ، جہاں حقیقی کنٹرول لائن پر شدید کشیدہ فضا میںہندوستان اور چین کے فوجی آمنے سامنے ہیں،جغرافیائی سیاسی صورت حال کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے ۔

کورونا وائرس وب کے حوالے سے امریکہ کی قیادت مین عالمی برادری کے ذریعہ طنز و تشنیع کا شکار بننے والا چین اپنے حلیفوں بشمول اپنے سدا بہار حلیف پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم کر رہا ہے۔مسئلہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔5اگست2019سے جب سے کہ ہندوستان نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ371ختم اور ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے نام سے دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کیا ہے پاکستان کشمیر کو عالمی مسئلہ بنانے کی بارہا کوششیں کر چکا ہے ۔لیکن عالمی تنظیموں نیز اس کے حلیفوں نے اس معاملہ پر خاموشی سادھے رکھی جس سے پاکستان بہت مایوس ہو گیا ۔جبکہ دوسری جانب ہندوستان پاک مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں پر پاکستان کے ظلم و ستم کو عالمی سطح پراجاگر کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔