Rhea Chakraborty drug case: NCB to summon Shraddha Kapoor and Sara Ali Khan soon

نئی دہلی:ریا چکرورتی ڈرگس معاملے کی جانچ کر رہی نارکوٹیکس کنٹرول بیور( این سی بی) جلد ہی اداکارہ سارہ علی خان ، شردھا کپور، رکول پریت اور سیمون کھمبھاٹا کو پوچھ تاچھ کے لئے نوٹس بھیجنے والا ہے۔

در اصل این سی بی کا دعویٰ ہے کہ سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریاچکرورتی نے پوچھ تاچھ کے دوران ان چاروںاداکاراو¿ں کا نام لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ریا چکرورتی نے سیمون ، رکول، سارہ کا نام لیا تھا اور ممبئی کے ایک ہی جم میں رکول ، ساراہ اور ریا جاتی تھیں اور وہیں ان کی دوستی ہوئی تھی ، اور اسی سے این سی بی کو جانچ میں لیڈ ملی ہے اور اس کے پاس پختہ جانکاری بھی ہے ، ساتھ ہی ریا نے شردھا کپور کا نام بھی لیا ہے ، ایسے میں یہ قیاس لگائے جا رہے ہیں شردھا کپور کو بھی سمن بھیجا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں راہل وشرام نام کے ممبئی کے ڈرگ پیڈلر کو گرفتار کیا گیا تھا اور ا سکے گروپ میں شامل لوگوں کی کی تلاش جاری ہے۔ قابل غورہو کہ ریا چکرورتی نے بتایا تھا کہ سوشانت سنگھ ان سے ملنے سے پہلے ہی گانجا لیا کرتے تھے ۔ ریا نےمزید بتایا تھا کہ فلم ’کیدرناتھ‘ کی شوٹنگ پر سوشانت نے ڈرگس زیادہ لینا شروع کر دیا تھا ۔