ممبئی: آسٹریلیا کے شہرہ آفاق سابق ٹسٹ بلے باز ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔وہ59برس کے تھے۔
جونز اسڑٹار اسپورٹس کی کمنٹری ٹیم میں تھے اور متحدہ عربا امرات میں کھیلی جارہی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز کی ممبئی سے کمنٹری کر ہے تھے۔ ان کا قیام ممبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں تھا۔
گذشتہ شب بھی انہوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور ممبئی اندینز کے درمیان میچ کی کمنٹری کی تھی ۔وہ ٹوئیٹر پر کرکٹ حلقوں میں نہایت مقبول تھے ۔ ہندوستانی میڈیا میں بھی وہ بہت مقبول تھے ۔این ڈی ٹی وی پر ان کا ’پروفیسر ڈینو“ نام کا شو بہت مقبول تھا۔
انہوں نے کئی لیگ کرکٹ کی کمنٹری کی تھی اور اپنے بیباکانہ تبصروں کے باعث کافی مشہور تھے۔ وہ ایک روزہ میچوں میں40سے زائد کی اوسط سے رنز بنانے والے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھے۔
انہوں نے 44.86کی اوسط سے 6068رنز نائے تھے جس کے لیے انہوں نے 164میچ کھیلے ۔جس میں سات سنچریاں اور46ہاف سنچریاں شامل ہیں۔ جبکہ 52ٹسٹ میچز میں انہوں نے 46.55کی اوسط سے 3631رنز بنائے جس میں ان کی11سنچریاں اور14ہاف سنچریاں شامل ہیں۔وہ ایلن بارڈر کی ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی تھے۔
