CBI raids Karnataka Congress chief DK Shivakumar's premises

کلکتہ:(اے یو ایس)کرناٹک کانگریس کے صدر اور سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار کے گھر پر گذشتہ روز(پیر) مرکزی تفتیشی ایجنسی نے چھاپے مارے ۔یہ چھاپے مبینہ بدعنوانی کے الزام میں مارے گئے ہیں۔

افسران نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹیکس چوری کے الزامات کی بنیاد پر ایک منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہی تھی۔ اس دوران اسے کچھ سراغ ملے تھے۔جو گذشتہ سال اس نے سی بی آئی کوبھیج دیے تھے ۔

سی بی آئی اب اسی سراغ کی بنیاد پریہ نیا کیس فائل کر کے ڈی کمار کی رہائش گاہ پرچھاپے مارے ۔ سی بی آئی کی اس کارروائی پر ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈرسدا رمیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر انتقامی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر کے توسط سے لکھا کہ بی جے پی ہمیشہ بدلے کی سیاست اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ڈی کے شیو کمار کے گھر پر سی بی آئی کی چھاپے ماری ہمارے ضمنی انتخابات کی تیاری میںخلل ڈالنے کے لئے کی جارہی ہے۔میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ سی بی آئی اس کیس میں کرناٹک اور ممبئی اور کچھ دیگر 14جگہوں پرچھا پے مار رہی ہے۔اس میں ڈی کے شیو کمار ان کے اہل خانہ کے ارکان اور ان کے ساتھیوں کے گھر شامل ہیں۔