لکھنؤ:(اے یو ایس)سماج وادی پارٹی سے ایم ایل سی سنیل سنگھ ساجن نے یوگی سرکار پر زبردست حملہ بولا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگی سرکار میںقانون کا کوئی راج نہیں ہے۔
قانونی نظام پوری طرح سے برباد ہوگیا ہے۔مجرم تاجر کو لوٹ رہے ہیں۔یوگی سرکار قانون کا راج لاگو نہیں کرپارہی ہے۔ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں پر الزام لگا رہی ہے۔انہوں نے ہاتھرس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار مجرموں کو سزاتو نہیں دے پارہی ہے۔
اپوزیشن پارٹیوں پرفساد بھڑکانے کاجھوٹا الزام لگا رہی ہے۔سنگھ نے کہا کہ جو لوگ ریاست کا ماحول خراب کررہے ہیں۔ان کے خلاف سرکار کارروائی کیوں نہیںکرتی ہے۔واضح رہے کہ ہاتھرس معاملے کو لیکر سرکار نے اپوزیشن پارٹی پر سنگین الزام لگایا ہے۔
سرکار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ لوگ ریاست کا ماحول خراب کر نسلی تشدد کرانے کی سازش کرانے کی فراق میں ہے۔ جسے اترپردیش سرکار برداشت نہیںکرے گی۔فساد بھڑکانے کے معاملے لکھنو¿ سمیت کئی اضلاع میں کیس بھی درج کیاگیا ہے۔
