اسلام آباد:(اے یو ایس)مقبوضہ کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حید رنے کہاکہ ان کے خلاف غداری کا رپورٹ درج کرنے سے وہ سیاسی سکتے میں پڑگئے اور کہا وہ تفتیشی ٹیم کے سامنے زنجیروں میں جکڑ کر پیش ہوںگے۔ اس رپورٹ سے اس کا سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے اکثریت ممبروں پر غداری کے الزامات لگائے گئے تو اس سے پاکستان کی سالمیت پر سوالیہ نشان لگ گئے۔ راجہ فاروق حیدر کے علاوہ مسلم لیگ کے 4رہنماﺅں کے خلاف حکمراں تحریک انصاف پارٹی کے رکن نے ایف آئی آر کی۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی سے اپنا نام نکالنے کے لئے کسی کو بھی نہیں کہیں گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے رہنما نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہی مرنا پسند کریںگے۔اس مقدمہ کے درج کرنے سے اس کا حوصلہ کم نہیں ہوگا حالانکہ یہ بھی سچ ہے کہ انہیں ٹھیس لگ گئی ہے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عام آدمی ایسا کام نہیں کرے گا۔ انھیں اس بات کا دکھ ہے کہ کسی نے انہیں اس سنگین غلطی کے لئے معافی بھی نہیںمانگی۔
انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان نے خود ہی اپوزیشن جماعتوں کو ہندوستان کا ایجنٹ قرا ر دیا تو دوسروں کو کیوں خطاوارٹھہرایا۔ ابھی اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تحریک حصہ لینے پر کوئی فیصلہ نہیں ہے۔
