Pak fails to prevent forced conversions of religious minorities

اسلام آباد:پاکستان کی ایک پارلیمانی کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک مذہبی اقلیتوں کو زبردستی تبدیلی مذہب سے بچانے کی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکا ہے۔

رکن پارلیمنٹ انوارالحق ککڑ کی سربراہی میں جبراً تبدیلی مذہب کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے سندھ کے کچھ علاقوں کا حال ہی میں ایک پارلیمانی کمیٹی نے دورہ کیا تھا ، جہاں سے ہندو لڑکیوں کے جبراً تبدیلی مذہب کے متعدد معاملات سامنے آئے ہیں۔

کاکڑ نے پیر کے روز میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ملک جبراً تبدیلی مذہب سے مذہبی اقلیتوں کو بچانے کی اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر معاملات میں کچھ حد تک رضامندی ہوتی ہے۔

ایک سوال پر ، ککڑ نے کہا کہ جبراًتبدیلی مذہب کئی تعریفیں ہیں اور کمیٹی نے اس پر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر طرز زندگی کے لئے تبدیلی مذہب کو جبراً تبدیلی مذہب مانا جاتا ہے ، معاشی وجوہات سے تبدیلی مذہب کو استحصال سمجھا جاسکتا ہے ،لیکن یہ زبردستی تبدیلی مذہب نہیں ہے کیونکہ یہ رضامندی سے ہوتا ہے۔

ککڑ نے کہا کہ جو لوگ ہندو لڑکیوں کو باہر جانے اور اپنی مرضی سے شادی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں وہ اپنی بیٹیوں کے معاملے میں نرمی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ کنبہ کے غم اور تکلیف کے بارے میں نہیں سوچا جاتا۔

ککڑ نے شادی کے لئے نئے اصولوں کو نافذ کرنے کا مشورہ دیا ، جس میں شادی کے وقت ولی کی موجودگی کو لازمی قرار دیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق ، سانگھر ، گھوٹکی ، سکھر ، خیرپور اور میرپورخاص اضلاع میں جبراً تبدیلی مذہب کے معاملات سب سے زیادہ آتے ہیں۔ صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں کم کیس ہوئے ہیں ، جبکہ پنجاب سے مسیحی برادری کے تبدیلی مذہب کے کچھ معاملات سامنے آئے ہیں۔