بیجنگ: چین کے دوست پاکستان میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کیے دس روز ہی ہوئے تھے کہ چین کے زبردست دباو¿ میں آکر پاکستان نے ٹک ٹاک پر سے پابندی اٹھا لی۔اگرچہ حال ہی میں ہندوستان اور امریکہ کے بعد پاکستان نے بھی چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی۔
لیکن چین کو اپنے خاص دوست پاکستان کی یہ حرکت ناگوار گزررہی ہے اور اس نے عمران حکومت پر دبا ؤڈالنا شروع کر دیا کہ وہ اس ایپ کو پاکستان میں دوبارہ شروع کریں۔ آخر کار عمران خان حکومت چینی دباؤ میں آگئی اور دوشنبہ کو اس چینی ایپ پر سے پابندی اٹھانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔
چین کی ویڈیو ایپ کمپنی بائٹ ڈانس کے عہدیداروں نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ پاکستان میں اس کی خدمات ایک ہفتہ سے زیادہ وقت سے معطل ہیں پاکستان میں اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور وسائل کی سرمایہ کاری کا وعدہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان مستقبل میں ہماری خدمات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ہم اس بازار میں اپنے وسائل کی مختص رقم کا اندازہ کرسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام اتھارٹی آف پاکستان نے ٹک ٹاک کے مواد کو بنیاد بنا کر اس پر پابندی عائد کردی تھی۔ کمپنی نے ہفتے کے روز کہا کہ ٹک ٹاک کا مشن تخلیقی صلاحیتوں اور خوشیوں کو متاثر کرنا ہے اور یہی کچھ ہم نے پاکستان میں کیا۔ ہم نے ایک ایسی برادری تشکیل دی ہے جس کی تخلیقی صلاحیتوں اور جذبے نے پاکستانی عوام کو خوش کیا ہے اور باصلاحیت افراد کے لئے معاشی مواقع کھولے ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ان کوششوں کا اعتراف کیا ہے ، لیکن ملک میں ٹک ٹاک کی خدمات بند ہیں اور پی ٹی اے نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کمپنی سے بات نہیں کی۔ کمپنی نے کہا ، ہمیں امید ہے کہ پی ٹی اے کے ساتھ ہماری بات چیت سے حکومت کی طرف سے ایک مستحکم اور سازگار ماحول کے عزم کا اشارہ مل سکتا ہے ،جہاں ہم مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
