لاس اینجلس: اگلے ماہ ہندوستان اور امریکہ کے مابین 2 + 2 وزارتی سطح کی ہونے والی بات چیت سے قبل امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے منگل کے روز کہا کہ ہندوستان اس صدی میں ہند بحر الکاہل کے خطے میں امریکہ کا سب سے اہم شراکت دار ہوگا۔
ایسپر نے منگل کے روز واشنگٹن میں کہا کہ وہ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو اگلے ہفتے اپنے ہندوستانی ہم منصب راج ناتھ سنگھ اور ایس جے شنکر کے ساتھ+2 2 میٹنگ کے لئے نئی دہلی جائیں گے۔غور طلب ہے کہ اس 2 + 2 میٹنگ کی تاریخوں کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
بحر اوقیانوس کونسل کے تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ایک ویبنار میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایسپر نے کہا کہ ‘ وزیر خارجہ پومپیو اگلے ہفتے وہاں جائیں گے۔
یہ ہندوستان کے ساتھ ہماری دوسری ملاقات جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تیسری 2 + 2 میٹنگ ہوگی۔ یہ بہت اہم ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہندوستان ہمارے لئے بہت اہم اتحادی ثابت ہوگا، یقینی طور پر اس صدی میں ہند بحر الکاہل کے خطے میں ایک اہم شراکت دار ہو گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ، ایک بہت ہی قابل ملک ہے ، جہاں کے لوگ بہت باصلاحیت ہیں۔ ہمالیہ میں وہ روز چین کی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ خاص طور پر لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی ) پر۔
ایسپر نے کہا کہ اس لئے اس خطے کے بہت سے دوسرے ممالک کی طرح میں نے بھی ان (ہندوستان) سے بات کی ہے۔میں نے منگولیا ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ، تھائی لینڈ اور پلا و¿ کا سفر کیا ہے۔ وہ بھی جو چین کر رہا ہے اس کو پہچان جائیں گے۔
