Imran Khan's 'fake Govt' Is About To End, Says Maryam Nawaz In Gilgit 'election' Campaign

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ دھاندلی سے قائم کی گئی عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے کہا کہ ان کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور اس کے دن پورے ہو چکے ہیں۔

اتوار کے روز سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی نے یہ دعویٰ گلگت بلتستان کے چیلاس میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ”جعلی حکمرانوں “ کے دن پورے ہوچکے ہیں اور انہیں آخری دھکا 15نومبر کو لگایا جائے گا۔

پی ایم ایل این نائب صدر نے الزاملگایا کہ گلگت بلتستان انتخابات سے پہلے ہی ووٹوں کی دھاندلی شروع ہو گئی ہے۔ اور عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے ووٹوں کی حفاظت کریں اورانہیں چوری کرنے سے بچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو لوگ ہمالیہ کی پہاڑوں کی طرح مضبوط ہیں اور یاہں کے لوگوں نے ان کی پارٹی کا ہر اچھے برے حالات میں ساتھ دیا ہے۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ یہاں ترقیاتی پراجکٹ اور اس علاقہ سے گذرنے والی سڑکیں پی ایم ایل این دور میں ہی بنی ہیں۔

پاکستان پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 15نومبر کو کرائے گا۔ عمران خان حکومت نے ا س کے بعد خطہ کو ایک صوبہ کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

جس پر گلگت بلتستان کے عوام نے پسندیدگی ظاہر نہیں کی تھی۔اور انہوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیے گئے علاقہ کو باقی پاکستان میں شامل کرنے کے اس کے فیصلہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ہندوستان بارہا اکستان سے کہہ چکا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر قبضہ کیے گئے ہندوستانی علاقہ گلگت بلتستان کو خالی کر دے۔