بانڈی پورہ:کشمیر کی پہلی خاتون کیپٹن سمیرا آرا جسے کمرشیل پائلٹ لائسنس حاصل ہے چاہتی ہیں کہ کشمیری نوجوان نسل اعلیٰ قیادت کے بارے میں سوچیں۔یہاں منی سیکریٹریٹ میں طالبات کے لئے 2 روزہ کیریئر کونسلنگ کانفرنس کے اختتام سے خطاب کرتے ہوئے ، آرا ، جو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھتی ہیں ، کا کہنا تھا سنبل جیسے دور افتادہ مقام سے تعلق رکھنے والی اگر میں جہاز اڑ سکتی ہوں تویہاں کے طلبا اعلیٰ مقام کو حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
سمیع سوری کے نام سے جانی والی آرا نے کہا سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اتنے ہی قابل ہیں جتنے نجی اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے بچے ہیں لیکن انہیں اعلیٰ مقصد سامنے رکھنا چاہئے اور انہیں خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا عزم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے والدین کو اپنے بچوں پر اعتماد بحال کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا انہیں اپنے بچوں پر پابندی عائد نہیں کرنی چاہئے اور انہیں اپنے خوابوں کو حقیقت میں لانے سے روکنا نہیں چاہئے ورنہ ان کا اعتماد ٹوٹ جائے گا۔
اپنی جدوجہد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آرا نے کہا: بچپن سے ہی میں کچھ مختلف کرنا چاہتی تھی ، کچھ اچھا اور کچھ بڑا۔ میں آئی اے ایس یا آئی پی ایس بننا چاہتی تھی لیکن اتفاق سے پائلٹ بن گئی۔ واضح ہو کہ آرا نے ابتدائی تعلیم اپنے گاو¿ں کے ایک سرکاری ا سکول سے حاصل کی۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سری نگر ہوائی اڈ ہ پر ہوائی ٹکٹ جاری کرنے کا کام کیا اور بعد میں وہ ایک کیبن عملہ میں شامل ہوئی۔
آرا نے 1994 میں جنوبی امریکی ریاست ٹیکساس میں3 ماہ تک تربیت حاصل کرنے کے بعد لائسنس حاصل کیا اور آخر کار 2004 میںبطور معاون پائلٹ اس نے پرواز شروع کی۔اپنے آبائی شہر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا مجھے بانڈی پورہ سے لگاو¿ ہے ، میں یہاں آتی رہتی ہوں ، اور آئندہ بھی آتی ر ہوں گی تاکہ میں زیادہ سے زیادہ طلبا کے ساتھ بات کر سکوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہوں۔
