Bangladesh cricket star Shakib gets bodyguard after threats

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈ شکیب الحسن کو ہندوستان کے شہر کولکاتا میں دیوالی کے موقع پر کالی پوجا میں شرکت کرنے پر ایک شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد ایک مسلح باڈی گارڈ دے دیا گیا۔

شکیب الحسن بنگلہ دیش کے اسلام پسندوں کا ، جنہوں نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پ کے حق کے دفاع میں صدر فرانس امانوئل میکروں کے بیان کے بعد حالیہ ایام میں بڑی فرانس مخالف ریلیاں نکالیں،تازہ نشانہ ہیں۔33سالہ شکیب الحسن کے خلاف سوشل میڈیا میں اس وقت ایک طوفان برپا ہو گیا جب 12نومبر کو انہوں نے کولکاتا میں ایک ہندو دیوی کی پوجا کی تقریب میں شرکت کی۔

ایک شخص نے سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات مجروح کرنے پر شکیب الحسن کو دھمکی دے ڈالی جس کے بعد پولس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو نظام الدین چودھری نے ڈھاکہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھمکی سے تشویش ہو گئی ہے۔ہم نے فور اقدامات کیے اور متعلقہ سلامتی محکموںکو مطلع کر دیا۔ وہ بھی ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا شکیب کو 24گھنٹے باڈی گارڈ دستیاب رہے گا۔بدھ کے روز آئندہ ہفتہ ہونے والے گھریلو ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے پہلے ڈھاکہ میں ایک ٹریننگ سیشن کے دوران ایک مسلح باڈی گارڈ کو شکیب الحسن کے ساتھ ساتھ چلتا دیکھا گیا۔ اس پوجا میں شرکت کرنے پر شکیب الحسن نے دوشنبہ کو ہی معافی مانگ لی تھی۔