Coronavirus: Global cases cross 60 million mark

نئی دہلی :(اے یوایس) دنیا بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہوتی جارہی ہے اور کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، ترکی میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 28 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 7 لاکھ 20 ہزار 993 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 14 لاکھ 26 ہزار 841 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 72 لاکھ 62 ہزار 48 ہے، ان میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 519 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 4 کروڑ 20 لاکھ 32 ہزار 104 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 97 فیصد مریض وہ ہیں جو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 3 فیصد ہے۔اسی طرح فعال کیسز میں سے 99.4 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 0.6 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا بدستور بے قابو صورتحال کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 23 سو مریض جان کی بازی ہار گئے۔امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی کل تعداد 1 کروڑ 31 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 50 لاکھ 64 ہزار 463 ہو چکی ہے۔ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 219 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 78 لاکھ 5 ہزار 280 ہوچکی ہے، 50 لاکھ سے زائد فعال کیسز میں سے زیر علاج 24 ہزار 150 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 261 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 79 ہزار 138 ہوچکی ہے۔

برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔برازیل میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 61 لاکھ 66 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار 252 ہوچکی ہے۔ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 799 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 12 ہزار 847 ہوچکی ہے۔

فرانس، روس اور اسپین بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر سے شدید متاثر ہوئے ہیں، فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 9 ہزار 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔فرانسیسی صدر نے تھیٹرز، کیفے اور ریستوران 27 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ان تینوں کے علاوہ دیگر کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ترکی میں بھی ایک دن میں کرونا وائرس کے 28 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔فرانس میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 21 لاکھ 70 ہزار اور اموات 50 ہزار، روس میں مجموعی کیسز کی تعداد 21 لاکھ 62 ہزار اور اموات 37 ہزار اور اسپین میں مجموعی کیسز کی تعداد 16 لاکھ 22 ہزار اور اموات 44 ہزار ہوچکی ہیں۔