PM Modi pays tributes to BR Ambedkar on his death anniversary

نئی دہلی: ہندوستانی آئین کے بانی اور بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کی برسی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہم ملک بابا صاحب کے سامنے عقیدت سے سر جھکائے ہوئے ہے۔ ان کے افکار اور نظریات لاکھوں افراد کو بااختیار بناتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ برسی پر عظیم ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو ملک گیر پیمانے پر یاد کیا جارہا ہے ۔ ہماری قوم کے لئے انہوں نے جو سپنے دیکھے تھے ہم ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم اور پابند عہد ہیں۔

اسی دوران ، وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ باباصاحب نے ایک مستقبل اور ہمہ گیر آئین دے کر ملک میں ترقی ، خوشحالی اور مساوات کی راہ ہموار کی ۔ باباصاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، مودی حکومت کئی دہائیوں سے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے دل و جاں سے کام کررہی ہے۔

اس کے علاوہ ، مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ ہندوستانی آئین کے بانی اور بھارت رتن باباصاحب ، ڈاکٹر بھیم را ؤامبیڈکر کی برسی پر پورے ملک کے عوام ان کوخراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ دلت آدرش امبیڈکرکا ، جو آئین ہندکے معمار اعظم ہیں ، 6 دسمبر 1956 کو انتقال ہوا تھا۔بھیم را ؤرام جی امبیڈکر ، جو ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے نام سے مشہور ہیں ، ایک ہندوستانی پولیمتھ ، فقیہ ، ماہر معاشیات ، سیاستدان ، اور معاشرتی اصلاح پسند تھے۔

انہوں نے دلت بدھ مت کی تحریک کو فروغ دیا اور اچھوتوں سے معاشرتی امتیاز کے خلاف مہم چلائی۔ مزدوروں ، کسانوں اور خواتین کے حقوق کی بھی حمایت کی تھی۔