U.K., Canada on the brink of trade agreement, replacing EU deal

بروسیلز:اگرچہ یوروپی یونین (ای یو) اور برطانیہ کے درمیان تجارتی مسائل سمیت دیگر امور پر شرائط کے سلسلے میں اختلاف برقرار ہونے کے باوجود فریقین کے درمیان تجارتی معاہدہ ٹوٹنے کے آثار نہیں ہیں پھر بھی یورپی یونین کی رکنیت ختم ہونے کے بعد برطانیہ نیا راستہ ڈھونڈتے ہوئے کناڈا کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ کرنے کی راہپیں ہموار کرنے میں لگا ہے۔

تاہم فی الحال برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی گئی ہے تاہم یوروپی یونین کے صدر ارسولا وان ڈیر لین اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اصل صورتحال کا پتہ چل جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اختلافات کو حل کرنے کی سمت میں کوششوں کے تحت ہماری مذاکراتی ٹیم کی میٹنگ کا جائزہ لیا۔ ہم نے مختلف امور پر اتفاق کیا، لیکن کچھ معاملات پر اختلافات برقرار ہے۔

آنے والے دن میں دونوں فریقین کی مذاکراتی ٹیمیں دوبارہ میٹنگ بلائیں گی اور اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تاہم سفارتی حلقوں میں یہ قیاس آرائی کی زوروں پر گردش کر رہی ہے کہ برطانیہ اور کناڈا میں اس معاملہ پر اتنے زیادہ اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ کسی بھی وقت دونوں ملکوں میں تجارتی معاہدہ طے پایا جا سکتا ہے۔

اگر ایسا ہو جاتا ہے تو یہ معاہدہ یورپی یونی سے باہر ایک عالمی تجارتی ملک کے طور پر برطانیہ کے لیے نیا راستہ تلاش کرنے کی وزیر اعظم بورس جانسن کی کوششوں کے لیے زبردست حوصلہ افزائی ہو گی۔اس معاملہ سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں چند روز زکے اندر کوئی اعلان کر دیا جانا متوقع ہے۔