Imran Khan unfollows everyone on Twitter, gets trolled

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جو اکثر اپنے متنازعہ بیانات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں ،ایک بار پھر ہدف تنقید بن گئے۔

اس باروہ اپنی پہلی بیوی جمائما گولڈسمتھ سمیت سبھی کو ان فالو کرنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنے ، عمران خان سوشل میڈیا کاﺅنٹ ٹوٹٹر پر کافی سر گرم ہیں ،۔ آئے دن وہ اس کے ذریعے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچاتے رہتے ہیں۔اس بار انہوں نے ٹوٹٹر پر یہی حرکت کر کے اپنا مذاق بنوایا۔

اس اکاﺅ نٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 12.9 ملین ہے۔ ایک صارف نے تحریری طور پر کہا کہ بھلے ہی اس نے سبھی کو ان فالوو کیا ہو لیکن پھر بھی اس کی سابق بیوی جمائما کو ضرور برا لگا ہوگا!جمائما فلم پروڈیوسر بھی ہیں اور پاکستا ن کے لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

وہیں کچھ لوگ شدید طور پر در عمل بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ خان صاحب کے لئے اب کوئی خا ص نہیں ہے ، انہوں نے سبھی کو ان فالوو کر دیا ہے۔ادھر ، پاکستان میں عمران حکومت عوام اور حزب اختلاف پاٹیوں کے نشانے پر ہے۔

اپوزیشن کو عام لوگوں کی حمایت مل رہی ہے۔لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران حکومت ملک کے مسائل سے بھاگ رہی ہے ، بگڑتی معاشی حالت، مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کے بجائے جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔