Pakistan is China-occupied, they beg for bombs to throw in J&K, says BJP leader in Srinagar

سرینگر:سابق شہری ہوا بازی اور بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے منگل کو پاک چین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں ، بلکہ” چین مقبوضہ پاکستان“ ہے ۔

سینئر لیڈرجو اس وقت کشمیر میں جاری ضلعی ترقی کونسل(ڈی ڈی سی) انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلارہے ہیں ،نے چین میں اویغور مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کا معاملہ بھی اٹھایا اور الزام لگایا کہ پاکستان چین سے گولیاں (بم) بھیک میں مانگ کر جموں و کشمیر میں اتفرا تفری پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ، نام سے یہ پاکستان ہے ، لیکن حقیقت میں وہاں تمام ناپاک سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ عمران خان ریاست مدینہ کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن ان کے اپنے ملک کے لوگ ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہوتے۔حسین نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں ، بلکہ چین کے زیر قبضہ پاکستان ہے۔

اس کی قیادت چین کررہا ہے اور جب اویغور مسلمانوں پر سوال اٹھائے جاتے ہیں تو وہ بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہو تے۔ وہ چین سے بھیک میں بم مانگ کر یہاں(ہندوستان) میںپھینک دیتے ہیں۔ لیکن ہم ان کا علاج تلاش کریں گے۔

ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک ایک ناپاک ملک ہے۔پاکستان پر مزید حملہ کرتے ہوئے حسین نے کہا کہ پاک دہشت گردی کے کینسر میں مبتلا ہے اور بی جے پی کی حکومت نے فروری 2019 کے پلوامہ حملے کے جواب میں اس پر اچھی طرح سے کیمو تھراپی کی ہے۔