دبئی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی طرف سے جمعرات کو جاری تازہ ایک روزہ بلے بازی کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں دو نصف سنچری بنانے والے ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ ہاردک پانڈیا لمبی چھلانگ کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹاپ۔50 میں پہنچ گئے ہیں۔ اور وہ اپنے کیریئر کے بہترین 553 پوائنٹ کے ساتھ 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
روہت شرماآئی پی ایل میں چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز نہ کھیلنے والے ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما بھی نمبر دو کی پوزیشن پر برقرار ہیں اور پاکستان کے کھلاڑی بابراعظم سے پانچ پوائنٹ آگے ہیں جو ونڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا، جس کی بدولت وہ حال ہی میں جاری کی گئی ٹی- ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی 697 پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔
وراٹ کوہلی نے تین ٹی۔20 مقابلوں میں 44.66 کی اوسط سے 134 رن بنائے، جس کا ٹیم اور ان کو فائدہ ملا۔ آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ نے ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ بلے بازی کی اور اس سیریز میں 114 60 اور 75 رنز کی مدد سے کیریئر کے بہترین 791 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بھی ون ڈے سیریز میں دو سنچری بنائی جس کی بدولت ون ڈے رینکنگ میں وہ سال 2018 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ 20 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہونے کے ساتھ ہی 15 ویں رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔
گلین میکسویل نے بھی ہندوستان کے خلاف تین ون ڈے مقابلوں میں 194.18 کی اسٹرائیک ریٹ سے 167 رن بنائے جس کی بدولت سال 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ 20 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ میکسویل اب 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ون ڈے گیندبازی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ہیں ان کے 722 پوائنٹ ہیں۔افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ چھٹی پوزیشن پر آگئے ہین۔
تیسرے نمبر پر ہندستان کے یارکر کنگ جسپریت بمراہ ہیں جن کے 700 پوائنٹ ہیں۔چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے گیندباز کرس ووکس ہیں۔ پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا چھٹے نمبر پر آسٹریلیا کے جوز ہیزل ووڈاور ساتویں نمبر پر پاکستان کے محمد عامر ہیں۔ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم جمپا پہلی مرتبہ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جبکہ افغانستان کے جادوئی لیگ اسپنر راشد خان 11ویںنمبرپر ہیں۔
