Pak army wants to wipe out Mohajirs, says MQM founder

لندن: برطانیہ میں جلاوطن پاکستانی رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے بانی الطاف حسین نے ایک بار پھر پاکستان حکومت اور فوج کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سندھیوں ، پشتونوں اور مہاجروں ةتقسیم ہند کے وقت ہندوستان سے گئے مسلمانوں)پر مظالم مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ فوج یہاں سے مہاجرین کا پوری طرح سے صفایا کرنا چاہتی ہے ،لیکن لاکھوں کی تعداد میں رہنے والی اس برادری کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔

اب وقت آگیا ہے کہ صوبہ سندھ میں بسنے والے مہاجر اپنے حقوق اور آزادی کی لڑائی لڑیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کی فوج ایک کے بعد ایک مہاجروں کو قتل کررہی ہے۔ وہ کچھ لوگوں کو مار سکتی ہے لیکن ان کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتی ہے۔

اتوار کے روز کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ہم نے مہاجر لفظ اپنی شناخت کے لئے رکھا تھا ، بس اب یہی ہماری پہچان ہے۔ ہمارے بزرگوں نے اسلام کے نام پر ہندوستان کو توڑ ڈالا اور مسلمانوں کے لئے الگ سے پاکستان بنالیا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان بنانے میں کس کو فائدہ ہوا؟انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اقتدار میں مسلمانوں کو 27 فیصد حصہ داری دینا چاہتے ہیں۔ لیکن ہندوستان سے پاکستان آنے والے مسلمانوں کو دو فیصد حصہ داری بھی نہیں ملی۔

ایسے میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم مہاجر اور سندھی مل کر آزادی کے لئے لڑیں، جہاں مہاجر اور سندھی دونوں کو ہی اپنے حقوق حاصل ہوسکیں۔