Pakistan gives permision to Emir of Qatar and his family to hunt internationally protected Hubrah birds

اسلام آباد: معاشی مند ی کے ساتھ جدوجہد کرنے والی پاکستان کی کنگال عمران خان حکومت پائی -پائی سے محتاج ہو چکی ہے۔ جو چین اور سعودی عرب کی خیرات پر پل رہی عمران خانحکومت اب بے زبانپرندوں کو مار کر پیسہ کمانے کی سوچ رہی ہے۔ وہ بھی تب جب وہ اقتدار سے باہر رہتے وقت اس کی بھی عمران خان نے مخالفت کی تھی۔ حکومت پاکستان نے قطر کے شیخ تمیم بن حمد التھانی اور ان کے کنبہ کے 14 دیگر افراد کو بین الاقوامی سطح پر محفوظ حبارا پرندوں کے شکار کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان کو امید ہے کہ اس سے کروڑوں روپے کی کمائی ہو سکتی ہے۔پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان میں جہاں سرکاری فائلوں کے پاس ہونے کے میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں ، قطر کے شیخ خاندان کو صرف 5 دن میں ہی شکار کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جن دوسرے شکاریوں کو شکار کی اجازت دی گئی ، اس میں قطر کے امیر کے والد ، بھائی ، وزیر اعظم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں۔ یہ خیال کیا جا رہاہے کہ یہ قطر کا اثر و رسوخ اور پیسے کی طاقت ہے کہ عمران خان حکومت سرپٹ دوڑنے لے لئے مجبور کر دیا۔

اس سے قبل سعودی عرب کے اربوں ڈالر کے قرض میں دبے ہوئے، وزیر اعظم پاکستان ، عمران خان کے دور میں ، ، شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنے ملک میں بے گناہ پرندوں کو ہلاک کرنے کی اجازت دے دی تھی۔عمران حکومت نے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور اس کے شاہی خاندان کے دو دیگر افراد کو بین الاقوامی سطح پر محفوظ حبارا یاتیلور پرندوں کے شکار کی منظوری دی تھی۔ پرنس محمد بن سلمان کے دباو¿ کا عالم یہ تھا کہ عمران خان کی حکومت نے ایک مفرور سعودی شہزادے کو شکار کرنے کی بھی اجازت دے دی تھی جس نے پچھلے سال سے فیس کا پیسہ بھی نہیں دیتا تھا۔