ماسکو: نائیجیریا کی ریاست جامفارہ کے علاقے کورا نمودہ کے امیر الحاج سنسوئی محمد عشا کے قافلہ پر دہشت گردوں کے حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
نائیجیریا کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس افسران ،محل کے دو دربان اور ایک ڈرائیو شامل ہے جبکہ علاقائی افسر کو بچالیا گیا۔
یہ واقعہ ریاست کتسینا کے قریب ہوا ہے جہاں سینکڑوں طلبا کو حال ہی میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے یرغمال بنا لیا تھا۔
دہشت گردانہ حملہ کے بعد امیر کو ایک رات کے لیے اپنا سفر روک کر فونٹوا علاقہ میں واقع تھانے میں قیام کرنا پڑا۔
